چنئی، 15/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو میں وزیر اعلی جے جے للتا کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی رادھا کرشنن نگر اسمبلی سیٹ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات میں (اے آئی اے ڈی ایم کے کے نائب جنرل سکریٹری دناکرن پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔پارٹی نے بدھ کو جاری بیان میں بتایا کہ 12/اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں دناکرن مذکورہ سیٹ سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔مرکزی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی 16/مارچ سے 23/مارچ کے درمیان داخل کئے جا سکیں گے، نام واپس لینے کی آخری تاریخ 27/مارچ ہوگی اور انتخابات کے نتائج کا اعلان 15/اپریل کو کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ جمعرات سے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا اور یہ پورے چنئی ضلع میں لاگو رہے گا، جس کا حصہ آر کے نگر اسمبلی سیٹ ہے۔